علمي وعملي لحاظ سے ايک بچي کي شخصيت کي تعمير وترقي اور اس کي خوابيدہ صلاحيتوں کو پروان چڑھانے کے ليے مدرسے کي انتظاميہ و معلمات کے ساتھ بچي کے سر پرست ووالدين کا تعاون بھي انتہائي ضروري ہے، اس کے بغير اپنے لخت جگر کوترقي کي راہ پر گامزن اور بلند منازل پر فائز ديکھنا والدين کا محض ايک خواب ہي ہوسکتا ہے۔ لہذا طالبات اور والدين سے متعلق تمام اصول وضوابط کي خود بھي پوري پابندي کريں اور اپني بچيوں کو بھي ان کي پابندي کي تاکيد کرتے رہيں۔
ياد رکھيں! ادارہ جو بھي اصول وضوابط بنا تا ہے، وہ سراسر طالبات کے مفادکو مدنظر رکھ کر ہي بناتا ہے، ان اصولوں کي پاس داري ميں ہماري اپني بچي ہي کا بھلا ہے اور ان کي خلاف ورزي کرنا، انتظاميہ کاتعاون نہ کرنا، اپني لاڈلي کو نقصان وخسارے کي طرف ڈھکيلنے کے مترادف ہے۔
پني بچيوں سے ملاقات کے ليے مقررہ ايام اور مقررہ اوقات ہي ميں تشريف لائيں، پڑھائي کے اوقات ميں ملاقات کي اجازت دينے سے انتظاميہ قاصر ہوگي۔
مقررہ رخصتوں کے علاوہ کسي بھي طرح کي رخصت کے ليے بالکل اصرار نہ کريں۔
ادارے کي جانب سے ياددہاني کرائے جانے کا انتظار کيے بغير مقررہ وقت پرفيس کي ادائيگي کي خود ہي فکر کريں۔
مدرسے کي جانب سے مقررہ تعطيلات ميں، اسي طرح کسي ضرورت سے لي گئي اتفاقي رخصت ميں مقررہ ايام ختم ہونے سے پہلے ہي اپني بچيوں کو مدرسہ پہنچانے کي کوشش کر يں۔
انتظاميہ ، اساتذہ يا معلمات کي طرف سے کسي طرح کي کوئي شکايت ہو، تواساتذہ اور معلمات سے براہ راست بات کرنے کے بجائے تحريري طور پر دفتر سے رابطہ کريں۔
چھٹيوں ميں اپني بچيوں کے اعمال واخلاق، نماز ومعمولات وغيرہ کي پوري نگراني کريں۔ غلط سہيليوں کے ساتھ بچيوں کو ہر گز گھومنے نہ ديں۔ اپنے گھر کے ماحول کو بھي پورے طور پر ديني رنگ ميں رنگنے کي کوشش کريں، تاکہ مدرسہ اور گھر کے ماحول ميں بچي فرق محسوس نہ کرے۔
مدرسے کي طرف سے انتظاميہ و معلمات کے ساتھ والدين کي ملاقات ( پيرينٹس ميٹنگ ) جب بھي طے ہو، اس ميں ضرور تشريف لائيں۔ انتہائي شديد مجبوري کے بغير اسے ہرگز نظر انداز نہ کريں، اپني ديگر تمام مصروفيات سے زيادہ اس کو اہميت ديں۔ يہ ملاقات ہماري بچي کي تعليمي ترقي کے ليے بہت ہي ضروري ہے۔ نيز پيرينٹس ميٹنگ کي حاضري ميں وقت کي پابندي کا بھي پورا خيال رکھيں۔ بصورت ديگر اس کا نقصان آپ کي بچي کو پہنچ سکتا ہے۔
پيرينٹس ميٹنگ کے علاوہ بھي اگر انتظاميہ کسي ضرورت سے والدين کو بلاتي ہے، تو اپني بچي کي فلاح وبہتري کے ليے اپني ضرورت وذمہ داري سمجھ کر ادارے ميں ضرور تشريف لائيں۔
ادارہ کي جانب سے مقررہ تعطيلات ميں اپنے اسفار اور تقريبات ( شادي بياہ وغيرہ) کي ترتيب اسي حساب سے بنائيں کہ مقررہ ايام رخصت کے علاوہ مزيدرخصت کا مطالبہ آپ کو نہ کرنا پڑے۔
سر پرست ووالدين کے فون نمبر يا پتہ ميں تبديلي واقع ہو، تو تحريري طور پر ادارے کو ضرور مطلع کريں۔
دفتري امور کے ليے دفتر کے اوقات کا خاص خيال رکھيں، ديگر اوقات ميں خدمت فراہم کرنے سے ادارہ قاصر ہوگا۔
داخلے کے وقت طالبہ کو کوئي دائمي بيماري ہو يا مستقل کوئي دوا علاج وغيرہ جاري ہو، تو انتظاميہ کو تحريري طور پر اس کي اطلاع ضرور ديں۔
اپني بچيوں کو مدرسے ميں کھانے کے ليے گھر کي بني ہوئي چيزيں يا خشک ميوہ جات ،کھجور، چنا، سينگ دانہ يا تازہ پھل فروٹ وغيرہ ہي ديں، خراب تيل ميں بني ہوئي بازار کي مضر صحت چيزيں ہرگز نہ ديں۔